بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 صفر 1442ھ- 01 اکتوبر 2020 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کا ایک کان تھوڑا سا کٹا ہوتو قربانی کا حکم


سوال

قربانی کے جانور کا ایک کان تھوڑا سا کٹا ہواہے،  تقریباً 1/8 حصہ ۔ گھر لا کر دیکھا، قربانی جائز ہے؟

جواب

 اگر   کان 1/3 سے کم کٹاہو تو اس کی قربانی درست ہوتی ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں قربانی درست ہوگی۔

''لو ذهب بعض الأذن أو الألية أو الذنب أو العين. ذكر في الجامع الصغير: إن كان كثيراً يمنع، وإن يسيراً لا يمنع. واختلف أصحابنا في الفاصل بين القليل والكثير، فعن أبي حنيفة أربع روايات. روى محمد عنه في الأصل والجامع الصغير: أن المانع ذهاب أكثر من الثلث، وعنه: أنه الثلث، وعنه: أنه الربع، وعنه: أن يكون الذاهب أقل من الباقي أو مثله اهـ بالمعنى۔ والأولى هي ظاهر الرواية، وصححها في الخانية حيث قال: والصحيح أنه الثلث، وما دونه قليل، وما زاد عليه كثير، وعليه الفتوى اهـ ومشى عليها في مختصر الوقاية والإصلاح. والرابعة هي قولهما۔ قال في الهداية. وقالا: إذا بقي الأكثر من النصف أجزأه، وهو اختيار الفقيه أبي الليث، وقال أبو يوسف: أخبرت بقولي أبا حنيفة، فقال: قولي هو قولك، قيل: هو رجوع منه إلى قول أبي يوسف، وقيل: معناه قولي قريب من قولك''. (رد المحتار علی الدر المختار: ۶؍۳۲۳- ۳۲۴، کتاب الأضحیة، ط: دار الفکر)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201896

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں