بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی ماں کی بیٹی سے نکاح کا حکم


سوال

سوتیلی ماں کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

والد کی منکوحہ (جس کو ہمارے عرف میں سوتیلی ماں کہا جاتا ہے) کی بیٹی جو کسی دوسرے شوہر سے ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے؛ کیوں کہ والد کی منکوحہ ہونے کی وجہ سے سوتیلی ماں خود تو حرام ہوجاتی ہے، البتہ سوتیلی ماں کی بیٹی سے محرمیت کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا، البتہ سوتیلی ماں کی وہ بیٹی جو لڑکے کے اپنے والد سے پیدا ہوئی ہو وہ لڑکے کی باپ شریک بہن ہونے کی وجہ سے حرام ہوگی اور اس سے نکاح کرنا جائز  نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں