بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر 2021 میں کیا ہے؟


سوال

اس سال  فطرہ  کتنا ہے؟

جواب

صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی موجودہ  قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کے  حساب  سے فطرہ دیا جائے۔

جو، کھجور  اور کشمش کے اعتبار سے   فطرہ کی مقدار ساڑھے تین کلوجو یا کھجور یا کشمش یا  ساڑھے تین کلو  کی موجودہ  قیمت ہے۔

 مذکورہ بالا اشیاء کی قیمت  چوں کہ مختلف شہروں اور ملکوں میں الگ الگ ہوتی ہے، لہذا اپنے علاقے میں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کیا جائے۔

ملحوظ رہے کہ کراچی اور اس کے مضافات کے لیے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کی جانب سے   قیمت کے اعتبار سے  جاری کردہ  صدقہ فطر    امسال 1442ھ - 2021ء   درج ذیل  ہے:

گندم: 140

جو: 290

کھجور: 800

کشمش: 2450

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں