بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا


سوال

كيا قبرستان میں  قرآن كي تلاوت كر سكتے ہیں ؟

جواب

قبرستان میں ایصالِ  ثواب کے لیے  قرآنِ کریم  کی تلاوت  (زبانی یا دیکھ کر) کرسکتے  ہیں ،  البتہ اگر کسی علاقے میں مصحف لے جاکر کسی خاص وضع پر تلاوت کا التزام کیا جاتا ہو تو وہاں مصحف نہ لے جائیں، زبانی جتنا یاد ہو، وہی پڑھ کر ایصالِ ثواب کریں۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209201502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں