بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوکری کے حصول کے لیے وظیفہ


سوال

 نوکری  کے  لیے جہاں جاتا ہوں،   میرا کام نہیں ہوتا،   بہت  جگہ گورنمنٹ جاب کے  لیے اپیل کی،  مگر کہیں سے بھی کوئی جواب نہیں ملتا،  کیا ایسا کوئی وظیفہ ہے جس سے میری  مشکلات دور ہو جائیں؟

جواب

 آپ   پنج  وقتہ  نماز  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور   استغفار کی کثرت کریں، اس پر فراوانی رزق کا وعدہ قرآنِ مجید و احادیثِ  مبارکہ میں موجود ہے۔

نیز درج ذیل وظائف میں سے کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں:

1-   فرض نمازوں كي پابندی کے  ساتھ ساتھ   فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت پڑھیں:

 اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشورٰي، رقم الآیۃ:19)

2-    ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

3-  ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں ۔

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘. (سورۃ التوبۃ:119)

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔(سنن ابی داود)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں