بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 صفر 1443ھ 27 ستمبر 2021 ء

دارالافتاء

 

مورگیج لون سے گھر لینا


سوال

میں مانچسٹر میں رہتا ہوں، کیا ہم یہاں مورٹگیج پر بینک کے ذریعہ گھر لے سکتے ہیں ؟ اس کے علاوہ اپنا گھر لینا بہت مشکل ہے۔

جواب

 ہاؤس مورگیج (mortgage) ایک سودی قرضہ ہے، جو  مالیاتی ادارے  گھر خریدنے میں تعاون کے لیے دیتے ہیں، اور اس پر سود وصول کرتے ہیں، اس کا لین دین جائز نہیں ہے،  نیز ذاتی مکان خریدنا اضطراری ضرورت نہیں ہے، بلکہ کرایہ وغیرہ پر رہ کر، یا کسی سے قرض لے کر بھی یہ ضرورت پوری کی جاسکتی ہے، دوسری طرف سود کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے، سود کا معاملہ کرنے والوں کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنگ کا اعلان ہے، بے شمار قرآنی آیات اوراحادیث میں اس کی شناعت اور قباحت ذکر ہوئی ہے، لہذا انگلینڈ  میں ہاؤس مور گیج کے ذریعے گھر خریدنا جائز نہیں ہے۔

اعلاء السنن میں ہے:

"قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادةً أو هديةً، فأسلف علی ذلك إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".

(14/513، باب کل قرض جر  منفعۃ، کتاب الحوالہ، ط؛ ادارۃ القرآن)

فقط واللہ اعلم

تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

یورپ میں بینک سے لون لے کر گھر خریدنا


فتوی نمبر : 144207201194

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں