بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 محرم 1448ھ 27 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

جلدی نکاح کا وظیفہ


سوال

 میں نے ایک وظیفہ سنا اور پڑھا ہیں صرف ۱۲ دن کا وظیفہ ہے،  يا بديع العجائب بالخير يا بديع ،1200 مرتبہ بعد نماز عشاء اوّل اور آخر درود کے ساتھ پڑھنے سے ہے،  حاجت یا ہر کام پورا ہوتا ہے، کیا یہ وظیفہ کرسکتے ہیں نکاح کے لیے، یا  کوئی مجرّب وظیفہ جلدی نکاح اور دیندار شریک حیات کے لیے ؟ 

جواب

جو شخص عشاء کی نماز کے بعد "یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ" بارہ (12) سو مرتبہ بارہ دن پڑھے گا، تو جس کام یا مقصد کے لیےوظیفہ پڑھے گا، اِن شاء اللہ وہ پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہوجائے گا۔ اور یہ آزمودہ [مجرّب] عمل ہے، لہذا اگر جلدی نکاح کے لیے مذکورہ وظیفہ کیا جائے تو ان شاءاللہ یہ مقصد بھی پورا ہو جائے گا ۔آپ کا سننا پڑھنا صحیح ہے۔

(ماخوذ: الحصن الحصین مترجم لمولانا محمد ادریس میرٹھیؒ،اللہ تعالٰی کے اسماءِ حسنیٰ کا بیان، البدیع، ص:73، ط:مکتبۃ البشریٰ)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144701100096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں