بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جُمادى الأولى 1448ھ 17 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران بیوی کا اپنے شوہر کی قبر پر جانا

سوال

دورانِ عدت بیوی اپنی شوہر کی قبر پر جاسکتی ہیں ؟؟

جواب

عورت کے لیے اپنے شوہر کی وفات کی  عدت (چار ماہ دس دن )میں بلاضرورتِ شدیدہ اپنے گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے؛ لہذا عورت کے لیے عدت کے دوران شوہر کی قبر پر جانا جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 536):
"(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه
.فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201146
تاریخ23-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں