بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

27 جنوری کو شوہر کا انتقال ہونے کی صورت میں عدت کا حساب


سوال

وفات کا وقت 27 جنوری رات 2 بجے کا وقت تھا تو عدت کی مدت کب تک ہوگی؟

جواب

اگرکسی عورت کے  شوہر کا انتقال قمری (اسلامی) مہینے کی ابتدا یعنی پہلی تاریخ میں ہوا ہو، تو اس عورت کی  عدت چاند کے مہینوں کے اعتبار سے چار ماہ دس دن پوری کرنا لازم ہوگی، خواہ کوئی مہینہ انتیس کا ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر شوہر کا انتقال  قمری مہینے کے درمیان میں ہوا ہو تو   کل 130 دن شمار کرکے عدت گزارنا لازم ہوگا۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر عورت کے شوہر کا انتقال  27 جنوری  2021ء کو ہوا ہے جو قمری تاریخ کے حساب سے 13 جمادی الثانی   1442ھ  کی تاریخ تھی، تو اس صورت پر  اس عورت کو 130 عدت مکمل کرنا ہوگی، لہذا اس عورت کی عدت   6 جون 2021ء  کو رات دو بجے مکمل ہوجائے گی۔

"فتاوی شامی"  میں ہے:

"في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق و الموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر، فعند الإمام يعتبر بالأيام، فتعتد في الطلاق بتسعين يوماً، وفي الوفاة بمائة وثلاثين". (3/ 509)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں