بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا مہر


سوال

آپﷺ نے حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا کو مہر میں کتنے اونٹ دیے؟

جواب

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے مہر کے بارے میں سیرت کی کتب میں مختلف اقوال ذکر کیے گئے ہیں :

ایک قول یہ ہے کہ مہر میں پانچ سو دراہم مقرر ہوئے تھے۔

دوسرا قول یہ ہے کہ مہر میں بیس جوان اونٹ دیے گئے تھے۔

البداية والنهاية - (2 / 359):

"قال ابن هشام: فأصدقها عشرين بكرة وكانت أول امرأة تزوجها [ رسول الله صلى الله عليه وسلم ] ولم يتزوج عليها غيرها حتى ماتت".

السيرة الحلبية  - (1 / 226):

"وقد بذل لها من الصداق ما عاجله وآجله إثنتي عشرة أوقية ونشا أي وهو عشرون درهما والأوقية أربعون درهما أي وكانت الأواقي والنش من ذهب كما قال المحب الطبري أي فيكون جملة الصداق خمسمائة درهم شرعي وقيل أصدقها عشرين بكرة أي كما تقدم  أقول لامنافاة لجواز أن تكون البكرات عوضا عن الصداق المذكور وقال بعضهم يجوز أن يكون أبو طالب أصدقها ما ذكر وزاد صلى الله عليه وسلم من عنده تلك البكرات في صداقها فكان الكل صداقًا والله أعلم."

-سیرت مصطفی ﷺ، جلد سوم ، ص:277،مظہری۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں