’’ایزل‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
کیا میں اپنی بیٹی کا نام ایزل رکھ سکتی ہوں؟
جواب
اِیزِل (الف اور زاء کے نیچے زیر کے ساتھ) اس لکڑی کو کہتے ہیں جو تصویر سازی میں استعمال ہوتی ہے، معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے نام پر یا اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ لیا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200369
تاریخ19-02-2021

