بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے قنوت کی جگہ سورہ اخلاص پڑھ لی


سوال

 اگر کسی شخص کو دعائے قنوت یاد نہ ہو اور اگر وہ دعائے قنوت کی جگہ سورہ اخلاص پڑھ لے تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں ہوگی ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نماز ہوجائے گی، تاہم دعائے قنوت یاد کرنے  کا اہتمام کیا جائے، جب تک یاد نہ ہو اس وقت تک 

"ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة و قنا غذاب النار" 

پڑھ لیا کرے، یا تین مرتبہ " اللّهم اغفرلنا"  یا کوئی دعا پڑھ لیا کرے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’وليس في القنوت دعاء مؤقت، كذا في التبيين. و الأولي أن يقرأ : اللّهم إنا نستعينك و يقرأ بعده اللّهم اهدنا فيمن هديت. و من لم يحسن القنوت يقول: "ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة و قنا غذاب النار"، كذا في المحيط. أو يقول: اللّهم اغفرلنا، و يكرر ذلك ثلاثاً، وهو اختيار أبي الليث، كذا في السراجية‘‘.

(الباب الثامن في صلاة الوتر، ١/ ١١١، ط: دار الفکر)

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

دعاءِ قنوت کا حکم اور اس کے الفاط

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں