’’بٹ کوائن‘‘ (Bitcoin) کا شرعی حکم
سوال
’’بٹ کوائن‘‘ ( Bitcoin) کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
’’بٹ کوائن‘‘ ( Bitcoin) اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘ کہا جاتا ہے، کا کوئی مادی وجود نہیں ہے، اسے ’’کرنسی‘‘ یا ’’مال‘‘ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ؛ لہٰذا اس کے ذریعہ لین دین کرنا، اس میں سرمایہ کاری کرنا اور اس کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201054
تاریخ02-06-2021

