بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بلی کو زہر دینا

سوال

کیا بلی کو  زہر دے سکتے ہیں؟

جواب

عام حالات میں بلی یا کسی بھی جانور کو مارنا   گناہ کا کام ہے، لیکن اگر کوئی بلی موذی ہو اور وہ تکلیف پہنچاتی ہو تو اس کو مار دینا جائز ہے،البتہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس کو ایسے طریقے سے مارا جائے جس میں اس کو کم سے کم تکلیف ہو ،مثلاً تیز چھری سے ذبح کر دیا جائے یا گولی مار دی جائے، اگر زہر دینے میں بھی بلی کو کم تکلیف ہوتی ہو تو زہر بھی دیا جا سکتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل فتوی دیکھیں:

کتے کو گولی سے مارنے کا حکم

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" الهرة إذا كانت مؤذيةً لا تضرب ولا تعرك أذنها بل تذبح بسكين حادٍّ، كذا في الوجيز للكردري."

(الفتاوی الهندیة، کتاب الکراهية، الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم والحيوانات 5/361 ط:دار الفکر)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200192
تاریخ15-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں