بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارمش نام رکھنا


سوال

’’ارمش‘‘ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

آپ کی ویب سائٹ پر دو الگ جوابوں میں ارمش کا معنی الگ الگ لکھا ہے، ایک جواب میں معنی نامناسب ہونے کی وجہ سے نام رکھنے کو منع کیا ہے اور دوسرے جواب میں ارمش کا معنی الحَسَنُ الخَلْقِ لکھا ہے۔

ان میں سے کون سا معنی صحیح ہے؟ اور مذکورہ نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ارمش کے متعدد معانی لغت عربی میں ملتے ہیں، ان میں سے ایک معنی حسن خلق (عمدہ اخلاق) کے بھی ہیں، اس معنی کے اعتبار سے لڑکے کا نام "ارمش" رکھنے کی اگرچہ اجازت ہوگی، تاہم دیگر معانی چوں کہ نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں، لہذا معنی کے اشتباہ کی بنا پر "ارمش" نام نہ رکھنا بہتر ہوگا۔

أرْمَش : (معجم الرائد) :

(اسم)

1- جمع : رمش ، مؤنث رمشاء

2- ذو « الرمش » ، وهو حمرة في الجفن مع ماء يسيل

2- حسن الخلق

3- مختلف الألوان."

و فیه أیضًا:

أرْمَش : أرمش - إرماشا - (فعل)

1- أرمش الشجر : أورق

2- أرمش : حرك جفنيه بالنظر لضعف في عينيه

3- أرمش : فسدت عينه فلم يشف جفنه

4- أرمش بالدمع : أساله قليلًا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201576

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں