بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 جمادى الاخرى 1448ھ 29 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر لینے کے لیے بینک سے قرضہ لینے کا حکم

سوال

آج کل بینک جو گھر کے لیے قرض دے رہے ہیں وہ لے سکتے ہیں؟اس میں سود تو نہیں ہے؟

جواب

 گھر یا گاڑی خریدنے کے لیے بینک سے جو قرض حاصل کیا جاتا ہے،بینک اس پر سود وصول کرتے ہیں،اور سود پر قرض لینا حرام ہے، اس لیے کہ قرض پر نفع لینا جائز نہیں ہے؛لہذا بینک سے کسی بھی غرض کے لیے قرض لینا جائز نہیں ہے۔

قرآن مجید میں ہے :

"وَاَحَلَّ اللّٰهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا".(سورۃ البقرۃ:275)

ترجمہ:  حالانکہ اللہ تعالیٰ نے بیع کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کردیا ہے ۔(بیان القرآن)

السنن الكبري للبيہقی ميں ہے:

"عن فضالة بن عبيد صاحب النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: " كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا " موقوف."

(باب كل قرض جر منفعة فهو ربا، ج: 5، ص: 573، ط: دارالکتب العلمیة)

سنن ابوداؤد ميں ہے :

"لعن رسول الله -صلَّى الله عليه وسلم- آكل الربا وموكله وشاهده وكاتبه."

(باب في آكل الربا وموكله،ج: 2،ص: 118، 119،ط:رحمانیة)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله لا بأخذ مال في المذهب)...... إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي."

(کتاب الحدود ، باب التعزیر ج:4، ص : 61، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144806101124
تاریخ28-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں