پراپرٹی ڈیلر نے اپنا کمیشن معاف کردیا ، اور اب کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے ، کیا یہ شرعا درست ہے؟
سوال
گزارش عرض ہے کہ میں نے پراپرٹی ڈیلر سے سودا کیا ، اس نے سودا کروایا ۔ اس کی جو فیس یعنی کمیشن بنتا تھا تو اس کے متعلق اس نے کہا : آپ پراپرٹی خریدلیں ، میں اپنی فیس نہیں لوں گا۔ چناں چہ میں نے پراپرٹی خریدلی ،ا یک وو ماہ بعد وہ صاحب فیس کا مطالبہ کررہے ہیں ، تو میں نے اسے کہا : آپ تو اس وقت دستبردار ہوگئے تھے ۔ تو اس نے کہا کہ میں اس وقت دستبردار ہوگیا تھا لیکن ابھی مطالبہ کررہا ہوں کہ مجھے میری فیس دی جاۓ ۔ کیا شرعا اس کا کمیشن میں حق بنتا ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں سائل نے پراپرٹی خریدی ، جس نے پراپرٹی کا سودا کروایا ، اس نے سائل سے کہا کہ آپ پراپرٹی خریدلیں میں اپنی فیس نہیں لوں گا اور اب وہ فیس کا مطالبہ کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اب پراپرٹی ڈیلر کا اپنی فیس کا مطالبہ کرنا شرعا درست نہیں ۔
فتح القدیر میں ہے:
(لأن الإقالة في باب السلم لا تحتمل النقض) أي الفسخ: يعني أن المقصود من التحالف الفسخ. وإليه الإشارة النبوية بقوله عليه الصلاة والسلام «تحالفا وترادا» والإقالة في باب السلم لا تحتمله (لأنه) أي الإقالة في باب السلم ذكر الضمير بتأويل التقايل (إسقاط) للمسلم فيه وهو دين والدين الساقط لا يعود (فلا يعود السلم، بخلاف الإقالة في البيع).
(کتاب الدعوی،باب التحالف،ج:8،ص:228،ط:دار الفکر-لبنان)
فقط واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

