بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جمادى الاخرى 1448ھ 25 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بخار کے مریض کے لیے وظیفہ

سوال

بخار ختم کرنے کا دم وغیرہ بتادیں۔

جواب

 درج ذیل دعا اور وظائف پڑھ کر مریض پر بھی دم کریں اور پانی پر بھی دم کر کے پلایا جائے، ان شاءاللہ بخار کے مرض سے شفایابی حاصل ہوجائے گی۔

﴿بِسْمِ اللّٰهِ الْكَبِیْرِ نَعُوْذُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَّمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ ﴾

بخار کی شدت کو کم اور ختم کرنے کے لیے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے درج ذیل وظیفہ بھی لکھا ہے:

”بخار: اگر بدونِ جاڑے کے ہو یہ آیت لکھ کر باندھیں اور اسی کو دم کریں۔﴿قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ﴾ اور اگر جاڑے سے ہو تو یہ آیت لکھ کر گلے میں یا بازو پر باندھیں۔﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا ۚ إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾۔“

(بہشتی زیور،جھاڑ پھونک کا بیان، حصہ نہم، صفحہ۴۶۷، ناشر: توصیف پبلی کیشنز-اردوبازار، لاہور)

مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"(وعنه) أي: عن ابن عباس. (أن النبي - صلى الله عليه وسلم - كان يعلمهم من الحمى) أي: من أجلها. (ومن الأوجاع كلها أن يقولوا) أي: المرضى أو عوادهم " بسم الله الكبير) أي: شأنه والعلي برهانه. (أعوذ بالله) : هذا لفظ ابن أبي شيبة في المصنف، وفي أكثر الأصول: نعوذ بالله. (العظيم ‌من ‌شر ‌كل ‌عرق) : بالتنوين. (نعار) أي: فوار الدم، يقال: نعر العرق، ينعر بالفتح فيهما إذا فار منه الدم، استعاذ لأنه إذا غلب لم يمهل، وقيل: سائل الدم، وقيل: مضطرب، وقال الطيبي: نعر العرق بالدم إذا ارتفع وعلا وجرح، نعار ونعور إذا صوت دمه عند خروجه اهـ. وقال الترمذي: ويروى " عرق نعار ". (ومن شر حر النار) . رواه الترمذي."

(كتاب الجنائز،‌‌ باب عيادة المريض وثواب المرض، ج:3، ص:1136، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144806100907
تاریخ25-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں