بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جمادى الاخرى 1448ھ 23 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر کے زائدالاستعمال برتنوں میں زکات کا شرعی حکم

سوال

گھر کے زائدالاستعمال برتنوں میں زکات ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس حساب سے واجب ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ گھر کےزائد الاستعمال برتنوں میں زکات فرض نہیں ہےکیوں کہ  یہ حوائجِ اصلیہ  میں سے ہیں، جن پر زکات واجب نہیں ہوتی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية، فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة، وكذا طعام أهله وما يتجمل به من الأواني إذا لم يكن من الذهب والفضة..." إلخ

( كتاب الزكاة، الباب الأول، ج:1، ص:172، ط:دار الفكر)

بہشتی زیور(مُکمّل) میں ہے:

” مسئلہ (۱۴): گھر کا اسباب جیسے پتیلی، دیگچی، دیگچہ، بڑی دیگ، سینی، لگن اور کھانے پینے کے برتن اور رہنے سہنے کا مکان اور پہننے کے کپڑے، سچے موتوں کے ہار وغیرہ ان چیزوں میں زکوۃ واجب نہیں چاہے جتنا ہو اور چاہے روز مرہ کے کاروبار میں آتا ہو یا نہ آتا ہو کسی طرح زکوۃ واجب نہیں۔“

(زکوٰۃ کا بیان،حصہ سوم،صفحہ۱۲۸،ناشر: توصیف پبلی کیشنز)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144806100715
تاریخ22-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں