بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1448ھ 21 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک پانی پینے کے بعد پڑھی گئی نماز کا حکم

سوال

میں نے ناپاک پانی یا سیوریج کا پانی پی لیا، اب اس کے بعد میں نے جو کام کاج کیا وہ حلال ہوگا  یا نہیں اور نماز قبول ہوگی یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگرلاعلمی میں ناپاک پانی پی لیا ہے، تو اُس کے بعد نماز کی ادائیگی سے قبل باقاعدہ پاک صاف پانی سے وضو کیا ہو اور کلی وغیرہ کی ہو تو نماز درست کہلائےگی، اِس طرح بھولے سے ناپاک پانی کا پینا نماز کی قبولیت یا کام کاج کی حلت و حرمت پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے، بشرطیکہ یہ کام کاج بذات خود حلال و جائز ہو اور نماز سے قبل منہ کو پاک کر کے باقاعدہ وضو کیا ہو۔

ملحوظ رہے جان بوجھ کر گندگی اور ناپاک چیز کھانا پینا شرعاً حرام و ناجائز اور باعثِ گناہ ہے۔

فتاوی دارالعلوم دیوبند (مکمل و مدلل) میں ہے:

”لاعلمی کی وجہ سے اگر ناپاک چیز کھائی تو اس میں کچھ مواخذہ نہیں ہےا ور کچھ گناہ نہیں ہوا، قرآن شریف میں ہے:رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ  (سورۂ بقرہ، آیت ۲۸۶) اور حدیث شریف میں ہے:رفع عن أمتي الخطأ والنّسيان...الخ۔“

(کتاب الحظر والاباحۃ، کھانے پینے اور ضیافت کے احکام،  جلد۱۶، صفحہ۷۹، ط:مکتبہ دارالعلوم دیوبند)

الموسوعۃ الفقہیہ میں ہے:

"أما إزالة الخبث لمريد الصلاة، فقد ذهب الحنفية والشافعية والحنابلة إلى أنه شرط لصحة الصلاة إلا ما كان معفوا عنه."

(حرف الخاء، بحث الخبث، ج:19، ص:12،ط: دارالسلاسل)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144806100444
تاریخ20-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں