بڑے بیٹے کا نام عیسیٰ اور چھوٹی بیٹی کا نام مریم رکھنے کا حکم
سوال
میرے بیٹے کا نام عیسیٰ ہے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی بیٹی کا نام میں نے مریم رکھا ہے۔ ایک بزرگ رشتہ دار کا کہنا ہے کہ قرآن میں حضرت مریم والدہ اور حضرت عیسیٰ بیٹے ہیں، اس لیے بڑے بھائی کا نام عیسیٰ اور چھوٹی بہن کا نام مریم رکھنا قرآن کی ترتیب کے الٹ ہے۔ کیا شرعاً اس میں کوئی حرج ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
بڑے بیٹے کا نام عیسیٰ اور چھوٹی بیٹی کا نام مریم رکھنا جائز ہے، شرعاًاس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
تحفۃ المودود باحکام المولود میں ہے:
"وقال سعيد بن المسيب: أحب الأسماء إليه أسماء الأنبياء."
(الباب الثامن: تسمیة المولود، الفصل الثاني ما يستحب من الأسماء و ما يكره فيها، الإختلاف في أحب الاسماي إلي الله والصحيح في ذلك، ص: 164 ط: دار عطاءات العلم)
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

