بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جمادى الاخرى 1448ھ 23 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام کو رکوع کی حالت میں پانے کی صورت میں تکبیر تحریمہ کے بعد فورا رکوع میں جانے کا حکم

سوال

امام صاحب رکوع میں ہوں، تو جس نے ابھی نماز شروع کی ہے وہ تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے گا یا نہیں؟

جواب

اگر کوئی شخص ایسے وقت میں جماعت میں حاضر ہو جب  امام صاحب رکوع میں ہوں اور رکعت نکلنے کا خطرہ نہ ہو (یعنی امام کو رکوع میں پانے کا غالب گمان ہو) تو اسے چاہیے کہ (نماز میں شامل ہونے کے لیے) ایک مرتبہ کھڑے کھڑے  تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد ہاتھ باندھ کر ثناء پڑھ  کر  رکوع میں جائے۔

لیکن اگر امام کو رکوع کی حالت میں پانے کی صورت میں رکعت نکلنے کا خطرہ ہو تو کھڑے کھڑے ایک مرتبہ تکبیر تحریمہ کی نیت سے تکبیر کہنے کے بعد ہاتھ باندھے بغیر فورًا  دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جائے، تاکہ امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے رکوع میں امام کو پانے کی وجہ سے  رکعت کو پانے والا شمار ہو ،ہاتھ باندھنا ضروری نہیں ہے۔

تبیین الحقائق میں ہے:

"ثم إذا أدرك الإمام في الركوع وهو يعلم أنه لو اشتغل بالثناء لا يفوته الركوع يثني؛ لأنه أمكنه الجمع بين الأمرين وإن كان يعلم أنه يفوته قال بعضهم يثني؛ لأن الركوع يفوت إلى خلف و هو القضاء والثناء يفوت أصلا وقال بعضهم لا يثني؛ لأنه وإن كان لا يفوته فسنة الجماعة فيها تفوته وفضيلة الجماعة أكثر من فضيلة الثناء."

(کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاۃ، ج: 1، ص: 185، ط: دار الکتب  العلمیة)

مراقی الفلاح میں ہے:

و" الثاني من شروط صحة التحريمة "الإتيان بالتحريمة قائما" أو منحيا قليلا "قبل" وجود "انحنائه" بما هو أقرب "للركوع" قال في البرهان لو أدرك الإمام راكعا فحنى ظهره ثم كبر أن كان إلى القيام أقرب صح الشروع ولو أراد به تكبير الركوع وتلغو نيته لأن مدرك الإمام في الركوع لا يحتاج إلى تكبير مرتين خلافا لبعضهم وإن كان إلى الركوع أقرب لا يصح الشروع "

(کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ وارکانھا، ص: 83، ط: المکتبة العصریة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144806100010
تاریخ22-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں