بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جمادى الاخرى 1448ھ 15 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا ایک دوسری کی شرم گاہ کو منہ لگانے سے نکاح کا حکم

سوال

میاں بیوی اگر دوسرے کی شرم گاہ کو منہ سے چھو لے تو کیا اس سے ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کو منہ لگانا غیر شریفانہ اور غیر مہذب عمل ہے ، اس سے اجتناب کرنا چاہیے ، تاہم اس طرح کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"في النوازل إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة."

(کتاب الکراهية، الباب الثلاثون فی المتفرقات، ج: 5، ص: 372، ط: دار الفکر)

المحیط البرہانی فی الفقہ النعمانی میں ہے :

"‌إذا ‌أدخل ‌الرجل ‌ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه."

(کتاب الاستحسان والکراهية، الفصل الثانی والثلاثون فی المتفرقات، ج: 5، ص: 408، ط: دار الکتب العلمیة)

فقط والله أعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144805101889
تاریخ15-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں