بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جمادى الاخرى 1448ھ 15 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں غلاف کعبہ کو ہاتھ لگانے کا حکم

سوال

میں نے چھ  دن پہلے عمرے کے طواف کے دوران خانہ کعبہ کی ایک دیوار کے درمیانی حصہ پر غلاف کو کچھ دیر بایاں  ہاتھ لگایا،تقریبا چالیس سیکنڈز تک ،صحیح یاد نہیں، رکن یمانی، ملتزم یا حجر اسود پر نہیں، اور مجھے اس وقت معلوم نہیں تھا کہ اس سے دم آتا ہے ،اب ایک دوست نے کہا کہ کعبہ کو عمرے کے احرام میں ہاتھ لگانے سے دم آتا ہے، کیوں کہ اس میں خوشبو ہوتی ہے، اب مجھے 6 دن بعد یہ بھی نہیں علم کہ کعبہ کو ہاتھ لگانے سے میرے ہاتھ کو خوشبو لگی تھی کہ نہیں، کیا مجھ پر دم آیا ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں خوشبو لگنے کا شک ہے،یقین نہیں ،لہذا دم لازم نہیں، تاہم احتیاطا صدقہ (یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) دے دے۔

غنیۃ الناسک میں ہے :

"ولذا قال في" المبسوط" وإن استلم الركن ، فأصاب فمه ، ويده خلوق كثير، فعليه دم ، وإن كان قليلا فصدقة(بحر) ،  ولا فرق في المنع بين استعماله في بدنه وازاره وردائه وفراشه،  وجميع ثيابه تطيبا وخضابا،  وغسلا وتلبيدا وادهانا وتداويا ، وعقلا وشربا ، ونحو ذلك،  فإذا تطيب المحرم البالغ حين الإحرام رجلا  كان أو امرأة،   ولو بطيب قليل ، فعليه الكفارة، إلاأن في  الثوب والفراش يشترط بقاء الطيب زمانا،  فأن حكمه أوغسله من ساعته لا شيء عليه وإن كثر ،  بخلاف البدن".  

(باب الجنايات، ص:243 ط: إدارة القران والعلوم الاسلاميہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144805101865
تاریخ14-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں