اسکول کی اسمبلی میں” لب پہ آتی ہے دعا... “ نظم موسیقی کے ساتھ پڑھنےا، دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے اور تالیاں بجانے کا حکم
سوال
علامہ اقبال کی لکھی ہوئی نظم "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" جو اسکولوں میں اسمبلی کے دوران پڑھی جاتی ہے، اس کو موسیقی کے ساتھ پیش کرنا، نیز اس موقع پر تمام طلبہ کا دعا کی ہیئت اختیار کرتے ہوئے ہاتھ اٹھانا اور تالیاں بجانا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ نظم چوں کہ دعائیہ مضامین پر مشتمل ہے، اس لیے اسے موسیقی کے بغیر ترنم کے ساتھ پڑھنا جائز ہے، البتہ موسیقی کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
مذکورہ نظم پڑھتے وقت طلبہ کا دعا کی نیت سے ہاتھ اٹھانا درست ہے؛ کیوں کہ دعا کے وقت ہاتھ اٹھانا دعا کے آداب میں سے ہے، تاہم تالیاں بجانے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"نعم إذا قيل ذلك على الملاهي امتنع وإن كان مواعظ وحكما للآلات نفسها لا لذلك التغني."
(كتاب الحظر والإباحة، 6/ 349، ط: سعيد)
وفیہ ایضاً:
"والإطلاق شامل لنفس الفعل، واستماعه كالرقص والسخرية والتصفيق ... فإنها كلها مكروهة لأنها زي الكفار."
(كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، 6/395، ط: سعيد)
فتاوی شامی میں ہے:
"(فيبسط يديه) حذاء صدره (نحو السماء) لأنها قبلة الدعاء ويكون بينهما فرجة.
وفي الرد: (قوله فيبسط يديه حذاء صدره) أن من آداب الدعاء أن يدعو مستقبلا ويرفع يديه بحيث يرى بياض إبطيه لإمكان حمله على حالة المبالغة والجهد، وزيادة الاهتمام كما في الاستسقاء لعود النفع إلى العامة."
( كتاب الصلاة، فصل في بيان تأليف الصلاة إلى انتهائها، ج: 1/ 507، ط: سعید)
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"والمستحب أن يرفع يديه عند الدعاء بحذاء صدره، كذا في القنية."
(كتاب الكراهية، الباب الرابع، 5 /318، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

