بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جمادى الاخرى 1448ھ 18 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روايت : «رَأَيْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي صُورَةِ شَابٍّ أَمْرَدَ، لَهُ وَفْرَةٌ جَعْدَةٌ، فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، عَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ ذَهَبٍ، وَعَلَى وَجْهِهِ فَرَاشٌ مِنْ ذَهَبٍ» کی تحقیق وتفصیل

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس  حدیث کے بارے میں: «رَأَيْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي صُورَةِ شَابٍّ أَمْرَدَ، لَهُ وَفْرَةٌ جَعْدَةٌ، فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، عَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ ذَهَبٍ، وَعَلَى وَجْهِهِ فَرَاشٌ مِنْ ذَهَبٍ».

کیا یہ حدیث ثابت ہے یا نہیں؟ اگر ثابت ہے تو مطلب کیا ہوگا؟ تفصیل سے آگاہ فرمائیں۔

جواب

سوال میں نقل کردہ الفاظ  میں غالباً دو الگ روایتوں کے الفاظ جمع ہوگئے ہیں۔حضرت  ابنِ عباسؓ سے منقول روایت میں «شاب أمرد… له وفرة… في روضة خضراء» کے الفاظ آتے ہیں؛ جبکہ «عليه نعلان من ذهب» اور «على وجهه فراش من ذهب»  اُمّ الطفیلؓ کی ایک دوسری روایت میں ہیں، جس میں صاف لفظ «في المنام» بھی موجود ہے۔

1۔حضرت ابنِ عباسؓ سے منقول روایت   كي تحقيق : 

1۔ روایت کے الفاظ: 

1۔’’  الجزء الموجود من كتاب السُّنَّة‘‘ للطبرانی ؒ (360 ھ) ميں ہے:

"حدثنا عبد اللَّه بن أحمد بن حنبل ، حدثني أبي ، حدثنا الأسود بن عامر ، قال حدثنا حماد بن سلمة ، عن قتادة ، عن عكرمة ، عن ابن عباس قال : قال رسول اللَّه - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : رَأَيْتُ رَبِّي فِي صُورَةِ شَابٍّ أَمْرَدَ لَهُ وَفْرَةٌ جَعْدٌ قَطَطٌ فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ ."

(الجزء الموجود من كتاب السُّنَّة، (ص: 47)، ط/ نسخة الشاملة)

2۔’’الاسماء والصفات ‘‘ للبیہقی ؒ  (المتوفى: 458ھ) میں ہے :  

" كما أخبرنا أبو سعد أحمد بن محمد الماليني، أنا أبو أحمد بن عدي الحافظ، ثنا الحسن بن علي بن عاصم، ثنا إبراهيم بن أبي سويد الذراع، ثنا حماد بن سلمة، ح. وأخبرنا أبو سعد الماليني، أنا أبو أحمد بن عدي الحافظ، أخبرني الحسن بن سفيان، ثنا محمد بن رافع، ثنا أسود بن عامر، ثنا حماد بن سلمة، عن قتادة، عن عكرمة، عن ابن عباس، رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «رأيت ربي جعدا أمرد عليه حلة خضراء» .

 قال: وأخبرنا أبو أحمد، ثنا ابن أبي سفيان الموصلي وابن شهريار قالا: ثنا محمد بن رزق الله بن موسى، ثنا الأسود بن عامر. فذكره بإسناده إلا أنه قال: «في صورة شاب أمرد جعد» . قال: وزاد علي بن شهريار: «عليه حلة خضراء».

ورواه النضر بن سلمة، عن الأسود بن عامر بإسناده أن محمدا صلى الله عليه وسلم رأى ربه في صورة شاب أمرد، دونه ستر من لؤلؤ قدميه ـ أو قال: رجليه ـ في خضرة. "

(الأسماء والصفات، (2/ 363 - 365)، برقم (938)، ط/ مكتبة السوادي، جدة - المملكة العربية السعودية) 

حکمِ حدیث:

اس  روایت کو بعض ائمہ نے صحیح کہا ہے، جبکہ امام ابنِ جوزی ؒاور علامہ ذہبیؒ جیسے ناقدینِ فن نے اسے  ’’غیرثابت ‘‘ یا ’’منکر‘‘ کہا ہے، لہذا اس کی  صحت میں اختلاف  پایا جاتا ہے۔
تصحیح کی عبارات:
1۔ ’’ الجزء الموجود من كتاب السُّنَّة‘‘ للطبرانی ؒ (360 ھ) میں  امام أبو زُرعہ رازی ؒ سے یہ قول منقول ہے:

«حديث قتادة عن عكرمة عن ابن عباس في الرؤية صحيح».

یعنی قتادہ، عکرمہ اور ابنِ عباسؓ کے طریق سے رؤیت کی روایت کو انہوں نے صحیح کہا۔

(الجزء الموجود من كتاب السُّنَّة، (ص: 47)، ط/ نسخة الشاملة)

2۔حافظ ابنِ تیمیہ ؒ (المتوفى: 728ھ)نے میں اس متن کو «الحديث الصحيح المرفوع» فرمایا ہے، اور اسے اپنی بحث میں ’’رؤیتِ بصر‘‘ کے استدلال کے طور پر نقل فرمایا ہے۔
’’بيان تلبيس الجهمية‘‘  میں ہے:
" وأخبر أنه رآه في صورة شاب دونه ستر وقدميه في خضرة وأن هذه الرؤية هي المعارضة بالآية والمجاب عنها بما تقدم فيقتضي أنها رؤية عين كما في الحديث الصحيح المرفوع عن قتادة عن عكرمة عن ابن عباس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم رأيت ربي في صورة شاب أمرد له وفرة جعد قطط في روضة خضراء الوجه. "

(بيان تلبيس الجهمية،  (7/ 290) ، ط/ مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف)

تضعيف سے متعلق عبارات:
1۔ ابنِ جوزیؒ (المتوفى: 597ھ)نے  اس روایت کو غیر ثابت کہاہے۔
’’ العلل المتناهية في الأحاديث الواهية‘‘ میں ہے: 
" هذا الحديث لا يثبت، وطرقه كلها على حماد بن سلمة. "

(العلل المتناهية، (1/ 23)، ط/ إدارة العلوم الأثرية، فيصل آباد، باكستان)

2۔ امام ذہبی ؒ نے اس روایت کو ’’منکر ‘‘ قرار دیا ہے۔

’’سیر أعلام النبلاء ‘‘ میں ہے:
" حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: (رَأَيْتُ رَبِّي -يَعْنِي: فِي المَنَامِ-...) وَذَكَرَ الحَدِيْثَ.

وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي تَأْلِيفِ البَيْهَقِيِّ، وَهُوَ خَبَرٌ مُنْكَرٌ - نَسْأَلُ اللهَ السَّلاَمَةَ فِي الدِّيْنِ - فَلاَ هُوَ عَلَى شَرْطِ البُخَارِيِّ، وَلاَ مُسْلِمٍ، وَرُوَاتُهُ - وَإِنْ كَانُوا غَيْرَ مُتَّهَمِيْنَ - فَمَا هُمْ بِمَعْصُوْمِيْنَ مِنَ الخَطَأِ وَالنِّسْيَانِ. "

(سير أعلام النبلاء، (113/10 و114)، ط/ الرسالة)

خلاصه كلام يه  هے کہ یہ مختلف فیہ روایت ہے جس کو بعض  حضرات نے صحیح اور بعض نے منکر یا غیر ثابت کہا ہے۔

2۔ اُمّ الطفیلؓ سے منقول الگ روایت: «في المنام… عليه نعلان من ذهب… على وجهه فراش من ذهب» کی تحقیق :

1۔ روایت: 

’’المعجم الکبیر ‘‘ للطبرانی ؒ  (360 ھ) میں ہے:

"حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالُوا: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي هِلَالٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ عُثْمَانَ، حَدَّثَهُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَامِرِ بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ، امْرَأَةِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «رَأَيْتُ رَبِّي فِي الْمَنَامِ فِي صُورَةِ شَابٍّ مُوَقَّرٍ فِي خَضِرٍ، عَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ ذَهَبٍ، وَعَلَى وَجْهِهِ فِرَاشٌ مِنْ ذَهَبٍ» ."

(المعجم الکبیر، (25/ 143) برقم (346)، ط/ مكتبة ابن تيمية - القاهرة)

حکمِ حدیث:

يه روايت بھی محدثین کرام ؒ کے ہاں ’’منکر ‘‘یعنی ضعیف ہے ، کیونکہ راوی ’’عمارة بن عامر بن حزم انصاری‘‘ کا ’’اُمّ الطفیلؓ‘‘ سے  سماع  ثابت نہیں۔

1۔امام بخاری ؒ(المتوفى: 256ھ) کے نزدیک راوی ’’عمارة بن عامر بن حزم انصاری‘‘ کا ’’اُمّ الطفیلؓ‘‘ سے  سماع ثابت نہیں۔

’’التاریخ الأوسط‘‘ میں ہے:

" حدثني يحيى بن سليمان عن بن وهب قال حدثنا عمرو بن الحارث أن سعيد بن أبي هلال حدثه أن مروان بن عثمان حدثه عن عمارة بن عامر عن أم الطفيل أمرأة أبي مرفوع أنه رأى ربه في المنام ، ولا يعرف عمارة ولا سماعه من أم الطفيل. "

(التاریخ الٲوسط، (1/ 122) برقم (1419)، ط/ نسخة الشاملة)

2۔ ’’مجمع الزوائد‘‘ للہیثمی ؒ (المتوفى: 807ھ)میں ہے : 

" رواه الطبراني، وقال ابن حبان: إنه حديث منكر لأن عمارة بن عامر بن حزم الأنصاري لم يسمع من أم الطفيل، ذكره في ترجمة عمارة في الثقات. "

يعني اس روایت کو امام طبرانی ؒنے نقل فرمایا ہے، ابنِ حبان ؒ نے اسے منکر حدیث قرار دیا ہے، کیونکہ ’’عمارة بن عامر بن حزم انصاری‘‘ كا ’’اُمّ الطفیلؓ ‘‘سے سماع نهيں ہوا ہے، ابنِ حبان ؒ نے یہ بات اپنی ’’کتاب الثقات‘‘ میں ’’عمارة‘‘ کے حالاتِ زندگی کے ضمن میں لکھی ہے۔

(مجمع الزوائد، (7/ 179) برقم (11745 )، ط/ مكتبة القدسي، القاهرة)

روایت کا مطلب :

اگر اس حدیث کو خواب میں دیکھنے پر محمول کیا جائے تو کوئی اشکال ہی نہیں،خواب میں دکھائی گئی صورت کو تمثیلی منظر سمجھا جائے گا؛ اس سے اللہ تعالیٰ کے لیے انسانی شکل یا جسم ثابت نہیں ہوتا۔ 

اور اگر اسے بیداری کی رؤیت پر محمول کیا جائے تو  علامہ ابن الہمام ؒ نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ ’’صورت کا حجاب‘‘ تھا، مُلا علی قاری ؒ فرماتے ہیں کہ غالباً ابن الہمام  ؒکی مراد ’’تجلیِ صوری‘‘ ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے ذات اور صفات کے اعتبار سے تجلی کی مختلف صورتیں ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے جسم اور صورت سے پاک و منزہ ہے۔

’’كشف الخفاء ومزيل الإلباس‘‘ للعجلونی  ؒ(المتوفى: 1162ھ) میں ہے :

"وقال السبكي: حديث رأيت ربي في صورة شاب أمرد هو دائر على ألسنة بعض المتصوفة، وهو موضوع مفترًى على رسول الله -صلى الله عليه وسلم-، لكن في اللآلئ عن ابن عباس رفعه: رأيت ربي في صورة شاب له وفرة، وروي في صورة شاب أمرد، قال ابن صدقة عن أبي زرعة: حديث ابن عباس لا ينكره إلا معتزلي، وروي في بعضها بفؤاده والحديث إن حمل على رؤيا المنام فلا إشكال، وإن حمل على يقظة فأجاب عنه ابن الهمام أن هذا حجاب الصورة، قال القاري: كأنه أراد بهذا التجلي الصوري، ولله تعالى أنواع من التجليات بحسب الذات والصفات، لكنه تعالى منزهٌ عن الجسم والصورة بحسب الذات، وأما ما قاله السبكي في الحديث، فإن أراد أن في سنده ما يدل على وضعه فمسلم، وإلا فباب التأويل واسع, انتهى ملخصًا. "

يعني امام سبکی ؒ نے فرمایا کہ: ’’میں نے اپنے رب کو بےریش نوجوان کی صورت میں دیکھا‘‘ والی حدیث بعض صوفیہ کی زبانوں پر جاری ہے، یہ رسول اللہ ﷺ پر گھڑی ہوئی اور من گھڑت بات ہے،البتہ ’’اللآلئ‘‘ میں ابن عباسؓ سے مرفوع روایت نقل ہوئی ہے: ’’میں نے اپنے رب کو ایسے نوجوان کی صورت میں دیکھا جس کے بال کانوں کی لو تک تھے۔‘‘ بعض روایتوں میں ’’بےریش نوجوان‘‘ کے الفاظ بھی آئے ہیں۔

ابنِ صدقہ نے ابو زرعہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ’’ابن عباسؓ کی اس روایت کا انکار صرف معتزلی ہی کرتا ہے۔‘‘ بعض روایتوں میں «بفؤاده» کے الفاظ بھی ہیں، یعنی آپ ﷺ نے اسے اپنے دل سے دیکھا۔

اگر اس حدیث کو خواب میں دیکھنے پر محمول کیا جائے تو کوئی اشکال نہیں، اور اگر اسے بیداری کی رؤیت پر محمول کیا جائے تو ابن الہمام ؒ نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ ’’صورت کا حجاب‘‘ تھا۔
مُلا علی قاری ؒ فرماتے ہیں کہ غالباً ابن الہمام  ؒکی مراد ’’تجلیِ صوری‘‘ ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے ذات اور صفات کے اعتبار سے تجلی کی مختلف صورتیں ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے جسم اور صورت سے پاک و منزہ ہے۔

اور سبکی نے حدیث کے بارے میں جو بات کہی ہے، اگر ان کی مراد یہ ہو کہ اس کی سند میں وضع (من گھڑت ہونے) کی دلیل موجود ہے تو یہ بات تسلیم ہے؛ ورنہ تاویل کے با ب میں  وسیع گنجائش  ہے۔

(كشف الخفاء ومزيل الإلباس، (1/ 499) برقم (1409)، ط/ المكتبة العصرية)

فقط والله  اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144805100743
تاریخ17-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں