بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 جُمادى الأولى 1448ھ 02 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طویل عرصہ ازداجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سے نکاح نہیں ٹوٹتا

سوال

ہم میاں بیوی کئی سالوں سے ساتھ رہتے ہیں، لیکن پھر غلط فہمی کی وجہ سے ہم نے ازدواجی تعلقات قائم نہیں کیے، اگرچہ ساتھ پھر بھی رہتے تھے، اب سوال یہ پوچھنا ہے کہ ہم نے چار سال سے ازدواجی تعلقات قائم نہیں کیے تو کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑا ہے؟ اور کیا ہم نارمل زندگی جاری رکھ سکتے ہیں؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی کے چار سال سے ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، دونوں کا نکاح بدستور قائم ہے۔

 نکاح کے ختم ہونے کے لیے شوہر کی طرف سے طلاق، یا باہمی رضامندی سے خلع وغیرہ کا پایا جانا ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وركنه لفظ مخصوص

(قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية."

(كتاب الطلاق، ج:3، ص:230، ط:سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144805100647
تاریخ01-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں