بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

واٹنر ہاتھ پر لگنے کی صورت میں وضو کا حکم

سوال

وائٹنر(Correction Pen)  کی انک اگرہاتھ میں لگ جائے پھر اس کے ساتھ وضو کریں تو وضو کا حکم کیا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کے وائٹنر سوکھنے کے بعد ٹھوس ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے پانی جلد تک نہیں پہنچ پاتا؛ لہذا اگر اعضاء وضو میں سے کسی عضو پر وائٹنر  یا اور کوئی ٹھوس چیز لگ جائے جس کے ہوتے ہوئے کھال تک پانی نہ  پہونچتا ہو تو اس کے لگے ہوئے ہونے کی حالت میں وضو /غسل نہ ہوگا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:  

"ولو لصق بأصل ظفره طين يابس وبقي قدر رأس إبرة من موضع الغسل لم يجز"

(كتاب الطهارة، ج: 1، ص: 14، ط: دار الكتاب الإسلامي)

في مراقي الفلاح مع الطحطاوي:

"شرط صحته أي الوضوء زوال ما یمنع وصول الماء إلی الجسد کشمع شحم".

(فصل في أحكام الوضوء:  ص: 62، ط: المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144805100283
تاریخ26-10-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں