بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جمادى الاخرى 1448ھ 13 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہواری (حیض ) کے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کاحکم

سوال

اگر ماہواری کا وقت ختم ہوجائے اور غسل سے پہلے ہمبستری کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں عورت کی ماہواری سے پاک ہونے میں تفصیل  ہے کہ:  اگر حیض اپنی پوری مدت یعنی دس دن  میں ختم ہو اہے توخون کے ختم ہوتے ہی   غسل سے قبل  عورت  سے ہمبستری جائز  ہے،اگرچہ بہتر یہ ہے کہ غسل کے بعد کی جائے، اور اگر دس دن سے پہلے ماہواری ختم ہوئی ہو ، مثلاً: چھ ،سات روز میں اور عورت کی عادت بھی چھ یا سات روز کی تھی تو خون کے موقوف ہوتے ہی  ہمبستری درست نہیں، بلکہ حیض ختم ہونے کے بعد جب عورت غسل کر لے یا ایک نماز کا وقت گزر جائے (جس میں غسل کرکے  نماز شروع کرسکے)  اس کے بعد ہمبستری درست ہو گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"... ( ويحل وطؤها إذا انقطع حيضها لأكثره )  بلا غسل وجوبابل ندبا. ( وإن ) انقطع لدون أقله تتوضأ وتصلي في آخر الوقت، وإن ( لأقله ) فإن لدون عادتها لم يحل، أي الوطء وإن اغتسلت؛ لأن العود في العادة غالب بحر، وتغتسل وتصلي وتصوم احتياطا، وإن لعادتها، فإن كتابية حل في الحال وإلا ( لا ) يحل ( حتى تغتسل ) أو تتيمم بشرطه ( أو يمضي عليها زمن يسع الغسل )  ولبس الثياب."

( کتاب الطهارة، باب الحيض، ج: 1، ص: 294، ط: سعید )

فقط واللہ أعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144805100279
تاریخ01-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں