اے آئی کے ذریعہ ایصال ثواب کرنا
سوال
کیا اے آئی (مصنوعی ذہانت) ہمارے لیے قرآن پاک کی تلاوت کر کے کسی کو ثواب پہنچا سکتی ہے، جیسے لوگ دوسروں کے لیے قرآن پڑھ کر ثواب بخشتے ہیں؟ کیا اے آئی بھی یہی کام کر سکتی ہے؟
جواب
اجر و ثواب ملنے کا مدار ایمان کے ساتھ ثواب کی امید رکھتے ہوئے نیک عمل کرنے پر ہے، اورپھر کسی نیک عمل کا ثواب دوسروں تک پہنچانا خود عمل کرنے والے کی نیت پر منحصر ہے، اور یہ باتیں کسی مکلف سے ہی ممکن ہیں،جب کہ اے آئی محض ایک ٹیکنالوجی ہے، کوئی مکلف ذات نہیں ہے کہ اس کی تلاوت باعثِ ثواب عمل ہو اور وہ اس کا ثواب کسی کو پہنچا سکے؛ لہٰذا اے آئی سے تلاوت کروا کر اس کا ایصالِ ثواب کرنے کی شرعًا کوئی حیثیت نہیں۔
حجۃ اللہ البالغہ میں ہے:
"قال الله تعالى: {إنا عرضنا الأمانة على السماوات والأرض والجبال فأبين أن يحملنها وأشفقن منها وحملها الإنسان إنه كان ظلوما جهولا ليعذب الله المنافقين والمنافقات والمشركين والمشركات ويتوب الله على المؤمنين والمؤمنات وكان الله غفورا رحيما} نبه الغزالي والبيضاوي وغيرهما على أن المراد بالأمانة تقلد عهدة التكليف بأن تتعرض لخطر الثواب والعقاب بالطاعة والمعصية، وبعرضها عليهن اعتبارها بالإضافة إلى استعدادهن، وبإبائهن الآباء الطبيعي الذي هو عدم اللياقة والاستعداد، وبحمل الإنسان قابليته واستعداده لها."
(باب سر التکلیف، ج:1،ص:53،ط:دار الجیل)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

