وزیراعظم فیول ریلیف کے ذریعہ سواری میں پیٹرول ڈلوانا
سوال
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے فاںٔدہ حاصل کرنا صحیح ہے؟اور اس کے ذریعہ پیٹرول ڈلوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
وزیر اعظم فیول ریلیف اسکیم چونکہ سبسڈی یعنی عطیہ اور تبرع ہے، لہذا جو شخص حکومت کی جانب سے بیان کردہ شرائط پر پورا اترتا ہو، اس کے لیے اس اسکیم کے تحت پیٹرول ڈلوانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ۔
المحيط البرهاني میں ہے:
"وعن علي رضي الله عنه: أن السلطان يصيب من الحلال والحرام، فإذا أعطاك شيئاً فخذه، فإن ما يعطيك حلال لك."
(الفصل السابع عشر في الهدايا والضيافات، كتاب الاستحسان والكراهية، ج: 5 ص: 367، ط: دار الکتب العلمیة)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

