بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نمبر پلیٹ پر اللہ کا نام لکھنا

سوال

بائیک میں چونکہ نمبر پلیٹ پیچھے لگی ہوتی ہے، اگر میں نمبر پلیٹ کے ساتھ یہ لکھوا دوں: 'عمر جان، جن کا اللہ نگہبان'، تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں بائیک کی نمبر پلیٹ پر اللہ کا نام لکھنے کی صورت میں اس مبارک نام کی بے ادبی کا اندیشہ ہے، کیونکہ پیچھے بیٹھنے والا اس کے عین  اوپر بیٹھا ہوتا ہے، اسی طرح پلیٹ پر کیچڑ گندگی بھی لگتی رہتی ہے،  لہٰذا ایسی جگہ اللہ کا نام لکھنےسے اجتناب  کریں۔ نیز عام  حروف  کا  بھی ادب ہے، لہٰذا  پلیٹ پر   اس طرح کچھ نہ لکھا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ورأى بعض الأئمة شبانا يرمون إلى هدف كتب فيه أبو جهل لعنه الله فنهاهم عنه، ثم مر بهم وقد قطعوا الحروف فنهاهم أيضا وقال: إنما نهيتكم في الابتداء لأجل الحروف فإذا يكره مجرد الحروف، لكن الأول أحسن وأوسع. اهـ. قال سيدي عبد الغني: ولعل وجه ذلك أن حروف الهجاء قرآن نزلت على هود - عليه السلام - كما صرح بذلك الإمام القسطلاني في كتابه [الإشارات في علم القراءات] اهـ."

 (رد المحتار علي الدر المختار، کتاب الطهارة، 1 /178، 179، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144804102029
تاریخ12-10-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں