احرام میں واجب صدقہ حرم کے علاوہ ادا کرنے کا حکم
سوال
احرام میں واجب صدقہ حدود حرم میں دینا ضروری ہے؟
جواب
صورت ِ مسئولہ میں احرام کی حالت میں جو صدقہ واجب هوجائے اسے حدود حرم میں دینا لازم نہیں ہے ، بلکہ کسی اور جگہ بھی دے سکتے ہیں ، البتہ حرم کے فقراء کو دینا افضل ہے ۔
البحرا لرائق میں ہے :
"وأطلق في التصدق والصوم فأفاد أن له التصدق في غير الحرم، وفيه على غير أهله. قال: في المحيط والتصدق على فقراء مكة أفضل، وإنما لم يتقيد بالحرم لإطلاق النص بخلاف الذبح".
(کتاب الحج ،باب الجنایات فی الحج ،ج:3،ص:15، ط:دارالکتاب الاسلامی)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

