بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حزیشہ (Hazeesha) نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال

حزیشہ (Hazeesha) نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی کیا ہے ؟

جواب

لفظ " حزیشہ "(Hazeesha)کا معنیٰ تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، لہذا  " حزیشہ " نام  رکھنا درست نہیں ہے ۔ نیز  نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ صحابہ کرام ،   صحابیات اور اللہ تعالی كےنیک اور برگزیدہ  بندوں اور  بندیوں کے ناموں پر نام  رکھے  جائیں، یا کم از کم ایسے  نام رکھے جائیں جن کے معانی واضح اور عمدہ ہوں ۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کی فہرست موجود ہے، وہاں سے بھی استفادہ کیا سکتا ہے۔

اپنی اولاد کے اچھے نام رکھنے کے  متعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :

" عن سعید وابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم قال: من ولد ولداً فلیحسن اسمه وأدبه فإذا بلغ فَلْیُزوجْه فإن بلغ ولم یزوجه فأصاب إثماً فإنما اإثمه علی أبیه."

(شعب الإیمان للبیهقيؒ ،باب فی حقوق الأولاد والأهلین، ج: 6، ص: 401، ط:  دار الکتب العلمية)

ترجمہ: ”حضرت ابو سعید خدری اور حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: جس کو اللہ تعالیٰ اولاد دے تو چاہئے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اس کو اچھی تربیت دے اور سلیقہ سکھائے، پھر جب وہ سن بلوغ کو پہنچے تو اس کے نکاح کا بندوبست کرے، اگر (اس نے اس میں کوتاہی کی اور) شادی کی عمر کو پہنچ جانے پر بھی (اپنی غفلت اور بےپروائی سے) اس کی شادی کا بندوبست نہیں کیا اور وہ اس کی وجہ سے حرام میں مبتلا ہو گیا تو اس کا باپ اس گناہ کا ذمہ دار ہو گا۔“

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144804101602
تاریخ06-10-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں