کیا نفاس کی مدت چالیس دن سے کم بھی ہوسکتی ہے؟
سوال
نفاس کی حد چالیس دن ہے یا اس سے کم بھی ہو سکتی ہے؟
جواب
چالیس دن نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت ہے، نفاس کی مدت اس سے کم بھی ہو سکتی ہے، کم سے کم مدت کی کوئی مقدار متعین نہیں ہے، تھوڑی دیر بھی خون آکر بند ہوسکتا ہے۔
فتاوی هنديہ میں ہے:
"أقل النفاس ما يوجد ولو ساعة وعليه الفتوى وأكثره أربعون. كذا في السراجية. وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط."
(كتاب الطهارة، الفصل الثانى فى النفاس، ج: 1، ص: 37، ط: رشيدية)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

