بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالت احرام میں پاؤں پر پٹی باندھنا

سوال

حالت احرام میں پاؤں میں تکلیف ہونے کی صورت میں پاؤں پر مرہم لگاکر پٹی لگانا کیساہے؟

جواب

صورت مسئو لہ   میں احرام  حالت میں پاؤں میں تکلیف  یا چوٹ کی وجہ سے پٹی باندھنا جائز ہے۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

"ولا بأس بأن یعصب جسده بعلة، ویکره إن فعل ذلك في غیر علة ولا شيء عليه."

(کتاب الحج،فصل، فیما یحرم علی المحرم بسبب احرامہ مالا یحرم، ج: 3، ص: 578، ط: مکتبة زکریا دیوبند) 

فتاوی شامی میں ہے:

"أن تعصيب غير الوجه والرأس إنما يكره لو بغير عذر."

(کتاب الحج،فصل في الإحرام، ج: 2، ص: 491، ط: سعید)

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"ولا بأس بأن يحتجم المحرم، ويفتصد، ويبط القرحة، ويعصب عليه الخرقة، ويجبر الكسر، وينزع الضرس."

(کتاب الحج، فصل تطيب المحرم، ج: 2، ص: 291، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144804101229
تاریخ01-10-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں