بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 جُمادى الأولى 1448ھ 09 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام "کہکشاں" یا "امیرت" رکھنا

سوال

ہم بیٹی کا کہکشاں یا امیرت رکھنا چاہتے ہیں، کیا یہ نام صحیح ہے؟

جواب

"کہکشاں" فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے: ستاروں کا وہ جھرمٹ جو رات کو آسمان پر ایک روشن پٹی کی صورت میں نظر آتا ہے۔ لڑکی کا یہ نام رکھنا جائز ہے۔

"امیرت" دراصل عربی لفظ "اَمِیْرَہ" (أَمِيرَة) ہے، اس کا معنی ہے: شاہزادی۔ لڑکی کا یہ نام رکھنا بھی درست ہے۔

سنن ابی داود میں ہے:
«إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم»

(کتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، رقم: 4948 ج:7 ص:303 ط:دار الرسالة)

فرہنگِ آصفیہ میں ہے:
"کَہکَشاں: (فارسی) ستاروں کا جھرمٹ جو رات کو آسمان پر ایک سفید دھاری کی صورت میں نظر آتا ہے۔"

(ج:3، ص:624)

القاموس الوحید میں ہے:

"اَمِیْرَہ: شاہزادی۔"

(ص:134، ط: ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144804101062
تاریخ09-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں