بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شادی کے لیے وظیفہ

سوال

میں ایک لڑکی ہوں ،میرا رشتہ آیا ہوا ہے میں راضی ہوں، لیکن امی ابو نہیں مان رہے،کوئی وظیفہ بتا دیں ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں والدین کو مناسب طریقے سے اپنی چاہت بتادیں، اگر کسی وجہ سے والدین اس رشتہ پر راضی نہ ہوں تو ان کے تجربہ اور ان کی مشفقانہ رائے کو نظر  انداز بھی نہ کریں، ان کو مجبور نہ کریں،اور  اس   کے ساتھ ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا، استغفار  واستخارہ بھی جاری رکھیں، اور  اور  "یَا وَدُودُ "  کثرت سے پڑھیں اور فرض نمازوں کے بعد درج ذیل دعا مانگا کریں:

﴿ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰـتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا﴾ [ الفرقان : 74 ]

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144804101023
تاریخ29-09-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں