ولدان نام رکھنے کا حکم
سوال
وِلدان کے کیا معنی ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"ولدان "ولید کی جمع ہے ،اس کے معنی کئی چھوٹے بچے کے ہیں ، یہ نام رکھنا مناسب نہیں ، انبیاء علیہم الصلوات والسلام اور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا افضل ،باعث برکت اور موجب ثواب ہوگا ۔
لسان العرب میں ہے:
" والوليد: المولود حين يولد، والجمع ولدان والاسم الولادة والولودية؛ عن ابن الأعرابي. قال ثعلب: الأصل الوليدية كأنه بناه على لفظ الوليد، وهي من المصادر التي لا أفعال لها، والأنثى وليدة، والجمع ولدان وولائد."
(ج:3،ص:468،ط:دار صادر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

