بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 ربیع الثانی 1448ھ 11 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ولدان نام رکھنے کا حکم

سوال

وِلدان کے کیا معنی ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"ولدان "ولید کی جمع ہے ،اس کے معنی  کئی چھوٹے بچے  کے ہیں ، یہ نام رکھنا مناسب نہیں ، انبیاء علیہم الصلوات والسلام  اور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا افضل ،باعث برکت اور موجب ثواب ہوگا ۔

لسان العرب میں ہے:

" والوليد: المولود حين يولد، والجمع ‌ولدان والاسم الولادة والولودية؛ عن ابن الأعرابي. قال ثعلب: الأصل الوليدية كأنه بناه على لفظ الوليد، وهي من المصادر التي لا أفعال لها، والأنثى وليدة، والجمع ‌ولدان وولائد."

(ج:3،ص:468،ط:دار صادر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144804100325
تاریخ20-09-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں