بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 ربیع الثانی 1448ھ 28 ستمبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بغیر اجازت کسی کے موبائل کا پرسنل ڈیٹا یا واٹساپ چیک کرنے کا حکم


سوال

بغیر اجازت کسی کے موبائل کا پرسنل ڈیٹا یا واٹساپ چیک کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی کی اجازت کے بنا اس کے موبائل کا پرسنل ڈیٹایا واٹساپ چیک کرنا تجسس کے زمرے میں آتا ہے،جس سے قرآن کریم نے منع کیا ہے۔

لہذا کسی کی اجازت کے بنا اس کے موبائل کا پرسنل ڈیٹایا واٹساپ چیک کرناجائز نہیں۔

البتہ اگر مربی (والد، استاذ وغیرہ) کو زیرِ تربیت فرد کی بے راہ روی کا کسی ٹھوس بنیاد پر شک ہو تو  اس کے لیے تربیت کی غرض سے اپنے ماتحت  کا  موبائل فون چیک کرنے کی گنجائش ہوگی، بلکہ سرپرستوں کو وقتاً فوقتاً  بچوں اور ان سے متعلقہ چیزوں پر  نظر رکھنی چاہیے کہ کہیں وہ بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائیں۔

قرآن کریم میں ہے:

"وَّلَا تَجَسَّسُوْا ."

ترجمہ:اور سراغ مت لگایا کرو(ماَخوذ از بیان القرآن)

سنن ابی دادؤد میں ہے:

"حدثني عبد الله بن عباس: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا تستروا الجدر، من نظر في كتاب أخيه بغير إذنه فإنما ينظر في النار."

(كتاب الصلاة، باب الدعاء، ج:1، ص:552، رقم الحدیث:1475، ط:المطبعة الأنصارية بدهلي- الهند)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144804100153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں