
لڑکی کا نام امامہ(بکسر الھمزہ)Imamah رکھنا کیسا ہے؟
اس لفظ کا صحیح تلفظ اُمامہ ہے،یعنی"ہمزہ" کے پیش کے ساتھ ہے نہ کہ زیر کے ساتھ،نبی کریم ﷺ کی دختر محترمہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی ایک صاحب زادی کا نام امامہ تھا،یہ نام رکھنا درست ہے۔
عمدۃ القاری میں ہے:
"و: أمامة، بضم الْهمزة وتخفيف الميمين: بنت زينب، رضي تعالى عنها".
(كتاب الصلاة، باب من حمل جارية صغيرة علي عنقه في الصلاة، ج:4، ص:441، ط: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144804100066
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن