بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الثانی 1448ھ 29 ستمبر 2026 ء

دارالافتاء

 

درمیانِ ٖصف میں کرسی یا زمین پر بیٹھ کر باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم


سوال

مسجد میں باجماعت نماز ادا کرتے ہوئے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے یا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کہاں بیٹھ کر نماز پڑھیں گے؟ صفوں کے اطراف میں یا درمیانِ صف میں بھی بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ شرعی عذر کی وجہ سے کرسی پر یا زمین پر  بیٹھ کر نماز پڑھنے والے حضرات کے لئے مناسب یہی ہےکہ صف کے درمیان میں بیٹھنے یا کرسی رکھنے کے بجائےایک طرف کنارے میں رہیں،تاکہ صفوں میں ظاہری انقطاع محسوس نہ ہو اور کسی کو تکلیف بھی نہ ہو،البتہ اگر صف کے درمیان خالی جگہ رہنے کا خطرہ ہو اور  درمیانِ صف میں زمین یا کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی جائے تو بھی کوئی کراہت کی بات نہیں ہوگی، البتہ پہلی صف کے درمیان میں خاص کرکے امام کے پیچھے کرسی لگانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

سنن ترمذی میں ہے:

"وقال النبي صلى الله عليه وسلم:" لو أن الناس يعلمون ما في النداء والصف الأول ثم لم يجدوا إلا أن يستهموا عليه لاستهموا عليه ."

(301/1، أبواب الصلاة،باب ما جاء في فضل الصف الأول،ط:دار الغرب الاسلامي)

سنن ابی داؤد میں ہے :

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " أقيموا الصُفوفَ، وحاذُوا بين المناكِبِ، وسُدُّوا الخَلَلَ، ولينُوا بأيدي إخوانِكم ولا تَذَروا فُرُجاتِ للشَّيطان، ومَن وصلَ صفاً وصلَه اللهُ، ومَن قطعَ صفاً قطعَه الله ."

(سنن أبي داؤد،باب تسوية الصفوف،ج:2،ص:8،رقم الحديث:666)

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في المعراج: الأفضل أن يقف في الصف الآخر ‌إذا ‌خاف ‌إيذاء أحد. قال - عليه الصلاة والسلام - «من ترك الصف الأول مخافة أن يؤذي مسلما أضعف له أجر الصف الأول» وبه أخذ أبو حنيفة ومحمد."

(569/1، کتاب الصلوٰۃ، باب الامامة،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144803101706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں