بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جمادى الاخرى 1448ھ 19 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایئر گن کے نوک دار چھرے سے شکار کرنے کا حکم

سوال

کیا ایئر گن کے نوک دار چھرے سے پرندہ ذبح ہونے سے پہلے مر جائے، تو وہ حلال ہوگا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شکار کے لیے ایسا آلہ (تیر، چھرا وغیرہ) ہونا ضروری ہے جو نوک دار اور دھار دار ہو اور جانور کو زخمی کرکے خون بہا دے، لہٰذا اگر شکار زخمی ہونے کی وجہ سے ذبح سے پہلے مرجائے تو وہ حلال ہوگا، اور اگر شکار زخمی حالت میں زندہ پایا جائے تو اس پر اللہ کا نام لے کر شرعی طریقے سے ذبح کرنا واجب ہوگا۔ البتہ اگر شکار محض گولی یا چھرے کے دباؤ سے مرجائے تو وہ حلال نہیں ہوگا۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں  ایئر گن کے چھرے میں چونکہ عموماً نوک نہیں ہوتی،جس میں کاٹنے کی صلاحیت ہو، بلکہ بارود کے زور سے زخم لگتا ہے، اس لیے اس  کا شکار بغیر ذبح اختیاری کے حلال نہیں، البتہ کسی گولی یا چھرے میں مذکورہ شرائط پائی جائیں، یعنی چھرا نوک دار ہونے کے ساتھ ساتھ دھار دار بھی ہو اور جانور کو زخمی کرکے اس کا خون بہائے، تو ایسے چھرے سے کیا ہوا شکار ذبح سے پہلے مرجائے تو  حلال ہوگا، بشرطیکہ فائر کرتے وقت  اللہ کا نام لیا گیا  ہو۔ لیکن اگر ایئر گن کا نوک دار چھرا دھار دار نہ ہو، جانور کو زخمی نہ کرے، بلکہ جانور محض اس کے دباؤ سے مرے، تو ایسے چھرے سے کیا ہوا شکار حلال نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو بندقة ثقيلة ذات حدة) لقتلها بالثقل لا بالحد، ولو كانت خفيفة بها حدة حل؛ لقتلها بالجرح، ولو لم يجرحه لا يؤكل مطلقا. وشرط في الجرح الإدماء، وقيل لا. ملتقى، وتمامه فيما علقته عليه...

(قوله أو بندقة) بضم الباء والدال: طينة مدورة يرمى بها (قوله ولو كانت خفيفة) يشير إلى أن الثقيلة لا تحل وإن جرحت. قال قاضي خان: لا يحل صيد البندقة والحجر والمعراض والعصا وما أشبه ذلك وإن جرح؛ لأنه لا يخرق إلا أن يكون شيء من ذلك قد حدده وطوله كالسهم وأمكن أن يرمي به؛ فإن كان كذلك وخرقه بحده حل أكله، فأما الجرح الذي يدق في الباطن ولا يخرق في الظاهر لا يحل لأنه لا يحصل به إنهار الدم؛ ومثقل الحديد وغير الحديد سواء، إن خزق حل وإلا فلا اهـ.

والخزق بالخاء والزاي المعجمتين: النفاذ. قال في المغرب: والسين لغة والراء خطأ: وفي المعراج عن المبسوط: بالزاي يستعمل في الحيوان؛ وبالراء في الثوب. وفي التبيين: والأصل أن الموت إذا حصل بالجرح بيقين حل؛ وإن بالثقل أوشك فيه فلا يحل حتما أو احتياطا اهـ. ولا يخفى أن الجرح بالرصاص إنما هو بالإحراق والثقل بواسطة اندفاعه العنيف إذا ليس له حد فلا يحل. وبه أفتى ابن نجيم (قوله مطلقا) أي ثقيلة أو خفيفة (قوله وشرط في الجرح الإدماء) قال الزيلعي: وإن كان غير مدم اختلفوا فيه قيل لا يحل لانعدام معنى الذكاة؛ وهو إخراج الدم النجس؛ وشرطه النبي صلى الله عليه وسلم بقوله " أنهر الدم بما شئت" رواه أحمد وأبو داود وغيرهما."

(كتاب الصيد، ج: 6، ص: 472/471، ط: سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144803101701
تاریخ18-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں