بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 ستمبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں تصویر محفوظ رکھنا


سوال

کیا کسی دوست کی تصویر موبائل میں رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

جاندار کی تصویر بلا ضرورت شدیدہ بنانا شرعا ناجائز ہے اور جس طرح جاندار کی تصویر کا بنانا ناجائز ہے،اسی طرح اس کو اپنے پاس محفوظ رکھنا بھی ناجائز ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں  سائل کے لئے  اپنے دوست کی تصویر موبائل میں محفوظ رکھنا جائز نہیں ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن أبيه، أنه سمع عائشة، تقول:‏‏‏‏ دخل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد سترت سهوةً لي بقرام فيه تماثيل، ‏‏‏‏‏‏فلما رآه هتكه وتلون وجهه، ‏‏‏‏‏‏وقال: يا عائشة:‏‏‏‏ "أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله"، ‏‏‏‏‏‏قالت عائشة:‏‏‏‏ فقطعناه، ‏‏‏‏‏‏فجعلنا منه وسادةً أو وسادتين".

(صحیح مسلم، باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة، ج: 3، ص: 1668، رقم الحدیث: 2107، ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

ترجمہ: "حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور میں نے ایک پردہ ڈالا ہوا تھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھاڑ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ اقدس کا رنگ بدل گیا۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! قیامت کے دن سب سے سخت ترین عذاب اللہ کی طرف سے ان لوگوں کو ہو گا جو اللہ کی مخلوق کی تصویریں بناتے ہیں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر ہم نے اس پردے کو کاٹ کر ایک تکیہ یا دو تکیے بنا لیے۔"

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن أبي طلحة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: لا ‌تدخل ‌الملائكة ‌بيتا ‌فيه ‌كلب ‌ولا ‌تصاوير."

(‌‌كتاب اللباس‌‌، باب التصاوير‌‌، الفصل الأول: 2/ 1273، ط: المكتب الإسلامي، بيروت)

ترجمہ:"نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا جان دار کی تصویریں ہوں۔"

فقط واللہ اعلم 


فتویٰ نمبر : 144803101549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں