گھٹنے سے کپڑا ہٹنے کی صورت میں وضو کا حکم
سوال
وضو کرنے کے بعد اگر گھٹنے سے اوپر تک کپڑا اٹھا دیا تو وضو رہے گا؟ یا مکروہ ہو جائے گا؟
جواب
گھٹنے ستر میں شامل ہیں ، لیکن چوں کہ ستر کھلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے؛ اس لیے گھٹنے کے کھلنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹے گا، اور نہ مکروہ ہوگا۔
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144803101351
تاریخ07-09-2026

