
میرے بیٹے کا نام محمد باذل ہے،"ذال" کے ساتھ، کیا یہ نام صحیح ہے؟
"باذل" کا معنی خوش دلی سے خرچ کرنے والا، لہٰذا یہ نام رکھنا درست ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"بذل: وكل من طابت نفسه بإعطاء شيء فهو باذل له."
(لجزء الحادي عشر،فصل الباء الموحدة،ج:11،ص:50،ط:دار صادر)
القاموس الوحید:
"باذل" خرچ کرنے والا ،بطیبِ خاطر دینا۔
(القاموس الوحید،ص:156،ط:ادارہ اسلامیات لاہور)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144803101314
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن