بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام میں ٹوپی پہننا

سوال

 کیا احرام کی حالت میں ٹوپی /کیپ لگایا جا سکتا ہے ؟کہاں  اور کب لگا سکتے ہیں؟

جواب

مردوں کے لیے احرام کی حالت میں سر ڈھانپنا ممنوع ہے،لہٰذا ٹوپی یا کیپ پہننا بھی اس حالت میں جائز نہیں۔

البتہ عورتوں کے لیے صرف چہرہ کا ڈھانپنا منع ہے، سر کا ڈھانپنا ممنوع نہیں، لہٰذا خواتین کے لیے احرام کی حالت میں ایساکیپ استعمال کرنا  اچھا ہےجس کے آگے کپڑا لگا ہو، اور اس سے پردہ بھی ہو جائے اور (کیپ کے آگے نکلے ہونے کی وجہ سے) چہرہ پر کپڑا بھی نہ لگے ۔

فتاویٰ شامی میں ہے:
"(وبعده) أي الإحرام بلا مهلة (يتقي.... وستر الوجه)... (والرأس)

(قوله والرأس) أي رأس الرجل أما المرأة فتستره كما سيأتي."

 (كتاب الحج، باب الجنايات في الحج، 2/ 486، ط: سعيد)

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"ولا يلبس مخيطا قميصا أو قباء أو سراويل أو عمامة أو قلنسوة."

 (الفتاوى الهندية، كتاب المناسك، الباب الرابع فيما يفعله المحرم بعد الإحرام، 1/ 224، ط: دار الفكر ،بيروت )

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144803101299
تاریخ08-09-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں