بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں پیشاب کے قطروں سے بچنے کے لیے انڈر ویئر پہننے کاحکم

سوال

 اگر کسی کو پیشاب کے قطرے کبھی کبھی آتے ہوں تو وہ احرام کے نیچے کچھ پہن سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

 واضح رہے کہ مرد کے لیے احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا استعمال کرنا ممنوع ہے، جس کی وجہ سے حالتِ احرام میں انڈر ویئر بنیان وغیرہ پہننے کی اجازت نہیں؛ لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے لیے سلا ہواانڈر ویئر پہننا جائز نہ ہوگا ؛ لہذا  سائل کو چاہیے کہ وہ نمازوں اور طواف سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرنے کے بعد وضوکرکے آئے یا مجبوری کی صورت میں  کسی کپڑے کو جو سلا ہوا نہ ہو بطور لنگوٹ استعمال کرسکتا ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فالمحرم لا يلبس المخيط جملة."

(کتاب الحج ، فصل محظورات الاحرام ج:2، ص: 183، ط: دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144803101129
تاریخ02-09-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں