بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ربیع الاول 1448ھ 06 ستمبر 2026 ء

دارالافتاء

 

معز نام رکھنا


سوال

میں اپنے لڑکے کا نام معز رکھنا چاہتا ہوں، یہ صحیح ہے؟ Moiz یا Muiz کونسا صحیح ہے؟

جواب

”مُعِزّ“ اللہ تعالیٰ کے مبارک ناموں میں سے ایک نام ہے، اس کا معنیٰ ہے عزت عطاء کرنے والا۔ لہذا آپ اپنے بیٹے کا نام عبد المعز رکھ سکتے ہیں۔ انگریزی میں معز کی جو اسپیلنگ سوال میں لکھی گئی ہے، دونوں طرح لکھنا درست ہے۔

المعجم الوسيط میں ہے:

"(المعز) من أسماء الله تعالى ومعناه الواهب العزة لمن يشاء".

(‌‌باب العين، 2/ 598، ط: دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144803101108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں